سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

بالی ووڈ کے چھو ٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔جی ہاں، سارہ خان کی ڈیبو فلم ’کیدرناتھ‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

کیدرناتھ کے اس پہلے گانے کو امت تریویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لیرکس امیتابھ بھٹاچاریانے ترتیب دیئے ہیں۔ ابھیشک کپور کی ہدایتکار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی اترکھنڈ میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بنائی گئی ہے جس میں سارہ خان ایک نوجوان زائر ہ کا کردار ادا کریں گی ۔

فلم میں وہ ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں جبکہ سوشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے ۔بالی ووڈ کی نئی فلم 'کیدرناتھ کی کاسٹ میں سارہ خان اور سوشانت کے علاوہ جیکی،بدیتا بیگ،جے دیپ،مہر،آصف بسرا،لوشن،منوکول اور تیجسونی بھی شامل ہیں جبکہ یہ فلم رواں سال 7دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎