مصر میں برقع پر پابندی کا قانون تیار

مصر کی حکومت نے عوامی مقامات میں برقع پر پابندی کا قانون تیار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برقع پر پابندی کا قانونی مسودہ مصر کی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پابندی کی خلاف ورزی پر خواتین کو ایک ہزار مصری پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

برقع پر پابندی ممکنہ طور پر ہسپتال، ہیلتھ کلینک، اسکولز، سینیما، تھیٹرز اور میوزیمز میں لگائی جائے گی۔

بل متعارف کرانے والے قانون ساز نے کہا ہے کہ ’’یہ بل دہشت گردی سے لڑنے میں ریاست کی کوششوں کو مدد فراہم کرے گا‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے داعش نے مصر میں چھ قبطی عیسائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎