سرفرازاحمد نے خراب کارکردگی دیکھانے والے فخر زمان کی قسمت کا فیصلہ کرلیا

قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے فخر زمان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہےکپتان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو اب کوئی انجری نہیں وہ مکمل فٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف باقی دو میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.

فخر زمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کھلاڑی کے کریئر میں اس قسم کے اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ دورہ زمبابوے میں فخر نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔دورہ زمبابوے کے پانچ ون ڈے میچوں میں اس سال 2 سنچریوں کے ساتھ فخر زمان نے 515 رنز بنائے تھے.

سیریز کے اگلے دو میچز فخر زمان کے لیے بہت اہم ثابت ہونگے.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎