پاک فوج کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی پائلٹ نے کیا مہارت دیکھائی

راولپنڈی بینظیرمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاک فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بینظیر ایئر پورٹ پرپاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ کی مشق کر رہا تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔

تاہم لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ بری طرح تباہ ھوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎