سب سے آگے سب سے اوپر شیخ رشید نے باقی وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے ریکارڈ کام کر کے دوسرے وزراء پر سبقت حاصل کر لی ہے.


شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سے 100دن میں 10 نئی ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے صرف دو نئی گاڑیاں کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا.رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے میں 10 ہزار ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا الحمد اللہ وہ بھی آن ریکارڈ آ گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے سابقہ ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کو بھی شدید تنقی کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ خدا جانتا ہے سعد رفیق نے ریلوے کو تباہ کر دیا ہے.

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ایندھن کی مد میں خرچ ہونے والے پیسے کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریکنگ سسٹم جلد متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد قومی خزانے کوماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جس طرح تیز رفتاری سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اس سے بہت مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎