خطاب مہنگا پڑ گیا چیئرمین تحریک لبیک کے خلاف بڑی کروائی عمل میں آگئی

تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹراشرف جلالی اور مسجد کے خطیب حافظ اصغرعلی اور قاری زوہیب جلالی کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ضلع قصور انتظامیہ نے چیئرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف جلالی کے داخلے اور تقریر پر پابندی لگا رکھی ہے.

جبکہ جامع مسجد شیر ربانی ملانوالہ بائی پاس پتوکی کے خطیب حافظ اصغر علی اور قاری زوہیب جلالی کی دعوت پر گزشتہ روز پتوکی میں چیئرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف جلالی صاحب تشریف لائے اور لوگوں سے خطاب بھی کیا جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف جلالی اور مسجد کے خطیب حافظ اصغر علی اور قاری زوہیب جلالی کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی –

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎