امام الحق گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 12 اوورز میں 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

نیوزی لینڈ کے کلم فرگیوسن کی جانب سے کرائی گئی اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی گیند کو امام الحق نے پل کرنے کی کوشش کی لیکن شارٹ گیند کو کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔

گیند لگنے کے فوراً بعد امام زمین پر ڈھیر ہو گئے اور فزیو کے مشورے کے بعد اوپننگ بلے باز کو میدان سے باہر لے جایا گیا۔

امام الحق کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎