شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر لینے آئی بکتر بند گاڑی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔

نیب کی ٹیم شہبازشریف کو لینے کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی،لاہور ایئرپورٹ پر رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آنے والی بکتر بند خراب ہوگئی اوراسے اسٹارٹ کرنے کے لیے پولیس اہلکار دھکا لگاتے رہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 651 سے نیب کے 3 افسران کی تحویل میں لاہور روانہ ہوئے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>