وزیر اعظم آج لاہور میں شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور کے دورے کے دوران وہ داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم بنا رہی ہے۔

دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی طے ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پنجاب کے صوبائی وزراء سے بھی مشاورت کریں گے،وزراء اپنے اپنے محکموں کے بارے میں اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سو روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی مجموعی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>