کیلیفورنیا:جنگل کی آگ نے9افراد کی جانیں لے لیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ نے ایک ہی کارمیں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لے لی۔شمالی کیلی فورنیا کی پولیس نے بتایاہے کہ مرنے والے 9افراد میں سے ایک کی نعش گھر سے ملی جبکہ پانچ افراد ایک گاڑی میں جل کرہلاک ہوئے۔کئی فلمی ستاروں کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے جس کے سبب لیڈی گاگا،وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ۔کیلی فورنیامیں 3 مختلف مقامات پرایک ساتھ لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرناپڑی ۔یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا،گاڑی میں سوارہوکرمحفوظ مقام کی طرف جانے والے5 افرادکوبھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ،دوروز سے لگی آگ نے اب تک ایک ہزار سے زائدمکانات، کئی سکولوں اور ہسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،ہالی ووڈ شخصیات کے محل نماگھربھی آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں، کیٹ لین جینر کاگھرآگ کی نذرہوگیا، کم کارڈیشن اورکینائی ویسٹ کاگھربھی شعلوں کی زدمیں ہے اورمشہورگلوکارہ لیڈی گاگا کا گھر بھی دھوئیں کے کالے بادلوں میں گھراہواہے۔ہالی وڈ سٹارول سمتھ نیویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں بتارہے ہیں کہ ان کاگھربھی تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>