اعلانات کے باوجود بلوچستان پولیس کے جوان اپ گریڈیشن سے محروم

بلوچستان میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن بلوچستان پولیس کی اپ گریڈیشن اور چالیس فیصد الاؤنس کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ، موجودہ وزیراعلیٰ جام کمال بھی عملی اقدامات کی بجائے اعلانات تک محدود ہیں۔

بلوچستان پولیس کے جوان صوبے میں امن کی خاطر کئی قیمتی جانیں قربان کر چکےہیں لیکن آج بھی مراعات اور ترقی سے محروم ہیں ۔

پولیس فورس کے جوان کہتے ہیں کہ سابقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے انہیں اپ گریڈیشن اور چالیس فیصد الائونس دینے کے اعلانات کئے گئے لیکن ان پر عمل آج تک نہیں ہو پایا جس کی وجہ سے ان کی مایوسی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی سابقہ وزراء اعلیٰ کی طرح پولیس فورس کی قربانیوں کا اعتراف تو کرتے ہیں لیکن اپ گریڈیشن اور مراعات دینے کے معاملے میں اعلانات تک محدود ہیں۔

بلوچستان پولیس کے جوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں اگر سہولیات دی جائیں تو مزید جذبے اور ہمت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں گے ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>