خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں: خواجہ اظہار

ایم کیو ایم بانی کے اختیارات کسی کو نہیں ملے: متحدہ رہنما_ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہےکہ خالد مقبول ایم کیو ایم کےسپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا دفاع کرنے آج عدالت آئے تھے، اب گواہان نے ثابت کرنا ہے کہ ہم مجرم ہیں کہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی گواہ پیش ہوگا۔

فاروق ستار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے اختیارات کسی کو نہیں ملے، پارٹی میں سب کارکنان ہیں جب کہ خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اگر 22 اگست کا حساب دیا تو بھی سب مشکل میں پڑ جائیں گے لہٰذا ایم کیو ایم پاکستان کی کردار کشی میڈیا پر نہ کی جائے۔

مجھ سے جان چھڑانے کی کوشش بہت پہلے سے جاری ہے: فاروق ستار

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>