فعال اور مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے:ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے اور وسیع عالمی مفاد پرسمجھوتے کمزوری نہیں دانائی کی علامت ہیں، برابری اورجمہوری تقاضوں پراستوارسلامتی کونسل کے حامی ہیں،ہم اجتماعیت کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کاحل ڈھونڈ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اجتماعیت کوانفرادیت پرفوقیت دے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ برابری اورجمہوری تقاضوں پراستوارسلامتی کونسل کے حامی ہیں، باہمی تعلقات میں اجتماعیت اورعالمی نقطہ نظر کو شدید خدشات ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے، ہم اجتماعیت کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند ممالک کا طاقت کے استعمال کی دھمکی دینا مروجہ عالمی اصولوں کے خلاف ہے، اتفاق رائے اور وسیع عالمی مفاد پرسمجھوتے کمزوری نہیں دانائی کی علامت ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>