جمہوریت کونیب کےذریعے کنٹرول کرنےکی کوشش کی جارہی ہے:مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود مداخلت کر رہے ہیں ، ان کے وزراءاور ارکان ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھتے ہیں ، میڈیا پر ہمارا ٹرائل نیب کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود مداخلت کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی نے پاکپتن اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ کیا کیا؟ ان کے وزراءاور ارکان اسمبلی ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھتے ہیں ، یہ خود پولیس کی سیاست کر رہے ہیں ، ہمارے کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں ، راستے بند کر کے کارکنوں کو روکا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا ٹرائل نیب کی بوکھلاہٹ ظاہر کررہا ہے ، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،جو مرضی کر لیں پاکستان کے عوام کو مسلم لیگ (ن) پر اعتماد ہے ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>