پاک پتن: مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ5 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ساہیوال روڈ پر 34 ای بی والی پلی کے قریب مسافر بس درخت کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ساہیوال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>