امریکی صدر کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں مظاہرے

ہزاروں امریکی شہریوں نے واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے میں شریک افراد امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کے جبری استعفے اور میتھیو ویٹاکر کو ان کی جگہ تعینات کیے جانے کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں رابرٹ مولر کمیشن کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ دیگر شہروں میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ایسے مظاہرے کیے جائیں گے۔امریکا میں گذشتہ صدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا معاملہ امریکہ میں سیاسی محاذ آرائی کا سبب بنا ہوا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>