سعودی شہریوں کیلئے 4 شعبوں میں 15ہزار ملازمتیں

سعودی اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ مختلف قسم کا سامان اور اشیاء فروخت کرنے والے ادروں کی 12سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے میں سعودیوں کو روزگار کے 15ہزار مواقع مہیا ہونگے۔ان کی اوسط تنخواہ 4ہزار ریال ہوگی۔ سعودی اخبار کے مطابق متعلقہ دکانوں میں سے ایک دکان کی اوسط ماہانہ آمدنی کا تخمینہ 20تا25ہزار ریال لگایا گیا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے 12پیشوں اور سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا نفاذ شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں سعودائزیشن کی شرح70فیصد رکھی گئی تھی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>