منفی تبصروں کے باوجود ’’ٹھگزآف ہندوستان‘‘ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ نے ریلیز سے قبل اپنی کاسٹ کی بنیاد پر ہی دھوم مچا رکھی تھی۔ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود پہلے ہی روز ہونے والی کمائی سے ایسا ریکارڈ توڑ ڈالا کہ سب حیران رہ گئے۔

عامرخان کو کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، اور ساتھ میں امیتابھ بچن کا نام بھی لگ جائے تو کیا ہی بات ، شاید اسی لیے مداحوں اور فلمی شائقین کو ’’ٹھگزآف ہندوستان‘‘ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں لیکن جتنی شاندار فلم کی توقع کی جا رہی تھی، ہوا اس کے برعکس۔

سال رواں کی سب سے بڑی فلم قراردی جانے والی ’’ٹھگزآف ہندوستان‘‘ 8 نومبرکو ریلیزہوئی اوراسے ملنے والے ریویوز خاصے مایوس کن رہے۔ شائقین اورناقدین نے اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیتے ہوئے کئی غلطیوں کی بھی نشاندہی کرڈالی۔ اس کے باوجود فلم نے بھارتی باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کر کے کنگ خان کی فلم کا ریکارڈ توڑڈالا۔

ریلیز کے پہلے ہی روز 52 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ’’ٹھگزآف ہندوستان‘‘ اتنی کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔

اس سے قبل ریلیز کے پہلے ہی روز سب سے زیادہ آمدنی کا ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیو ائر‘‘ کے پا س تھا جس نے 45 کروڑ کمائے تھے۔

اس کے علاوہ یہ دیوالی کے موقع پر بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گٗئی ہے کیونکہ اس سے پہلے اس اہم تہوار پر ریلیز کی جانے والی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ باہو بلی (40 کروڑ) اور پریم رتن دھن پایو(39 کروڑ) کے پاس تھا۔

ریکارڈز اپنی جگہ لیکن اہم بات یہ بھی ہے کہ پہلے روز کے منفی ریویوز کا اثر فلم کی کمائی پربھی پڑا۔ ریلیزکے دوسرے روز ’’ٹھگزآف ہندوستان‘‘ نے تقریبا 28 کروڑ کا بزنس کیا اس طرح سے مجموعی طور پر دوروزمیں یش راج بینرزکے تلے بننے والی یہ فلم 78 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے لیکن آمدنی میں کمی کوئی اچھا شگن نہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>