’’ڈی جی نیب کو فرسٹریشن میں ٹی وی پر آنا پڑا‘‘

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ جمہوریت کو نیب کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈی جی نیب کو فرسٹریشن میں ٹی وی پر آنا پڑا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نون لیگ نے کہا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود مداخلت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے پاکپتن اورآئی جی اسلام آباد کے ساتھ کیاکیا؟

مریم اورنگزیب نےکہا کہ پی ٹی آئی کے وزراء اور ارکان ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھتے ہیں، احتساب عدالت کے باہر نون لیگی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے خود پولیس کی سیاست کر رہے ہیں، مسلم لیگ نون پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،جو مرضی کرلیں پاکستان کی عوام کو نون لیگ پر اعتماد ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>