اسلام آباد ائیرپورٹ سے مدینہ ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتےہوئے مدینہ منورہ جانیوالی 2خواتین سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔ ٹیکسلا پولیس نے بھی 3 منشیات فروشوں کو دھرلیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ نجی ایئرلائن کے ذریعے مدینہ منورہ جانیوالے خواتین کو شک کی بنا پر روک کر تلاشی لی گئی ۔

اس دوران دونوں خواتین کے پیٹ میں ہیروئن بھرے 40 کیپسول پائے گئے جو انہوں نے نگل رکھے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں سے مزید تفتیش شروع کردی ۔

ادھرٹیکسلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آج دوران کارروائی ایک ہزار لیٹر شراب برآمد کرکے 2ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران منشیات کا دھندہ کرنے والا بلال امین بھی پکڑا گیا۔ ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>