سعودی عرب میں بارش سے تباہی

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔ دارالحکومت ریاض میں مختلف شاہراہوں اور انڈرپاسز میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو اداروں نے بارش میں پھنسے ترانوے افراد کو بچا لیا۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ، ریاض، الباحہ، طائف، العرضیات، الخرمہ اور جدہ طوفانی بارش سے پانی پانی ہوگئے۔

دارالحکومت ریاض میں تیز اور موسلا دھار بارش نے نظام زندگی کو معطل کردیا۔ اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں، جب کہ انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کے باعث کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔

حکام کے مطابق بارش میں ترانوے افراد پھنس گئے تھے، جنہیں بچا لیا گیا۔ اکہترگاڑیوں کو نقصان پہنچا، جب کہ شارٹ سرکٹ کے واقعات بھی پیش آئے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>