’’فاروق ستارکیخلاف کرپشن کے ثبوت ہیں‘‘

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ڈاکٹر فاروق ستار پر پھٹ پڑے ،انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے بچے بیرون ملک کیسے تعلیم حاصل کر رہے ہیں؟ میرے پاس فاروق ستار کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محفوظ یار خان نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار عام انتخابات کے دوران پی ایس پی کی گود میں بیٹھ گئے، انہیں نظریاتی نہیں ضروریاتی گروپ بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے دوبار پارٹی کا بیڑہ غرق کیا، تیسری بار کرنے کی تیاری تھی، 22اگست کو پارٹی کے اہم رہنماؤں نے پارٹی سنبھالی۔

محفوظ یار خان نے کہا کہ فاروق ستار چندہ لیں اور کھا جائیں، فاروق ستار کو اگر کرپشن کا شک ہے تو کیس کریں، بابر غوری کے ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی رابطے نہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی جبکہ کارکنوں کو فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>