نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں،سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے:شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قسم کھاکر کہہ سکتاہوں شہبازشریف نوازشریف سے بڑاچور ہے،شہبازشریف کا دامادچین میں کمپنیوں کاممبرنکلا ہے، سال میں کرپٹ سیاستدانوں کاخاتمہ دیکھ رہاہوں، وزیر اعظم 15نومبرکوحیدرآبادایکسپریس کاافتتاح کریں گے،21نومبرکوچین کے ریلوے کاوفد پاکستان آرہا ہے،ریلوے کو 10 ہزارنئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں ویجیلنس محکمہ ختم کردیاگیاہے، ریلوے والٹن اکیڈمی کویونیورسٹی بنانےکا فیصلہ کیاگیاہے، ریلوے کے ریٹائرڈکنٹریکٹ ملازمین کوایک سال میں فارغ کردیاجائےگا، فیصل آبادٹرین کو ملتان تک لے جانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافے کافیصلہ 21نومبرکے بعدکریں گے، ریلوے کے تمام اسکول اوراسپتال نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال میں کرپٹ سیاستدانوں کاخاتمہ دیکھ رہاہوں،سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے، قسم کھاکر کہہ سکتاہوں شہبازشریف نوازشریف سے بڑاچور ہے،شہبازشریف کا دامادچین میں کمپنیوں کاممبرنکلا ہے، کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اترگیا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>