پاک ایران سرحد زیرو پوائنٹ 2 ہفتے بعد کھل گئی

بلوچستان کے شہر تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ تقریبا دو ہفتے بعد کھل گئے ہیں، لوگوں کی آمدورفت اور تجارتی نقل و حمل بحال ہوگئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ تقریبا دو ہفتے بعد کھل گئے ہیں اور راہداری گیٹ سے لوگوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

مقامی افراد کا اپنے رشتہ داروں سے ملنےاور دیگر معاملات کے لئے آنے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ زیرو پوائنٹ کھلنے سے کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوئی ہیں او ر تجارتی نقل و حمل جاری ہے۔

راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ تقریبادو ہفتےقبل ایرانی حکام کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کے باعث بند کئے گئے تھے، دوسری جانب زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ کھلنے سے شہریوں، تاجروں اور مقامی مزدوروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>