اس انڈے میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

ایک جاپانی فنکار نے اپنے سوشل میڈیا فالورز کو اس وقت شدید الجھن میں ڈال دیا جب انہوں نے ایک کچے انڈے کی تصویر کے ساتھ اس کی پینٹنگ کی تصویر شیئر کی۔

تصویر دیکھ کر لوگ حیر ت زدہ رہ گئے کیوں کہ ان دونوں تصاویر میں یہ بتانا تقریباً ناممکن ہے کہ اس میں سے انڈے کی تصویر کون سی ہے اور پینٹنگ کون سی۔

لیکن محض اس انڈے کی ہی تصویر اس حیرت انگیز آرٹسٹ کا کارنامہ نہیں بلکہ وہ اپنے انسٹا گرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ایسی بہت سی تصاویر شیئر کرچکے ہیں۔

جس میں آئس کریم کی یہ حیرت انگیز تصویر بھی شامل ہے جسے آپ دیکھ کر بتا نہیں سکتے کہ یہ تصویر ہے یا پینٹنگ ، تاہم انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگز شامل کردیے جس سے لوگوں کی الجھن دور ہوگئی۔

اس طرح کی کئی خوبصورت اور حقیقت سے قریب تر تصاویر ان کے اکاؤنٹس پر موجود ہیں، ایسی ہی ایک ٹماٹر کی تصویر ہے، جسے دیکھ کے آپ بتا نہیں سکتے کہ یہ اصل ٹماٹر کی تصویر ہے یا پینٹنگ۔

اس کے ساتھ انہوں نے مزید خوبصورت رنگوں کےمشروبات کی پینٹنگز بھی شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کو اتنی نفاست اور خوبصورتی سے بنایا گیا ہے کہ انہیں انتہائی باریکی سے دیکھنے کے بعد ہی سمجھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے کچھ ٹوٹوریئل تصاویر اور ویڈیو بھی پیش کی ہیں جس میں اس طرح کی پینٹنگ بنانے کا طریقہ سمجھایا گیا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>