دیپکا اور رنویرسنگھ شادی کیلئے اٹلی روانہ

بالی ووڈ اسٹارز دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شادی کے لیےآج صبح ممبئی ائر پورٹ سے اٹلی روانہ ہوگئے۔ دونوں کی شادی 4 دن بعد طے ہے۔

طویل انتظار کے بعد گزشتہ دنوں دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کی تاریخوں کا اعلان کیا جو کہ اٹلی می کومو جھیل کے مقام پر ہوگی۔ 14 اور 15 نومبر کو ہونے والی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور نہایت قریبی دوستوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کے بعد دونوں کی جانب سے یکم دسمبرکو ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد خاندان والوں کیلئے بھی بنگلور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ائرپورٹ پر لی گئی رنویر سنگھ کے والد کی تصویر

اس سے قبل 2 نومبر کو سادی کی تقریبات کا آغازبنگلورمیں دپیکا کی رہائشگاہ پرپوجا سے کیا گیا تھا۔

مشہور فیشن ڈیزائنر سبایا ساچی کے ڈیزائن کردہ روایتی نارنجی رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس دیپکا کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>