دیپک پروانی کی ’’دیوالی پارٹی‘‘ میں پاکستانی ستاروں کی سج دھج

معروف فیشن ڈیئزائنر دیپک پروانی نے ہندو برادری کا اہم تہوار کراچی میں اپنی نئی رہائشگاہ پر بڑے دھوم دھام سے منایا۔ دیپک کی ’’دیوالی پارٹی ‘‘ میں پاکستان کی جانی مانی شخصیات نے شرکت کی۔

رنگ و روشنیوں کے اس تہوار کیلئے شوبزستاروں کی سج دھج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

ماہرہ خان، عائشہ عمر، ثروت گیلانی، ماڈل صدف کنول ، آمنہ الیاس، فیروزخان، اظفررحمان ،وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرے اکرم ، امین گل جی، ژالے سرحدی سمیت دیگرستاروں نے پارٹی میں بھرپور شرکت کی۔

دیوالی کے موقع کی مناسبت سے اداکاروں نے آتشبازی اور پٹاخوں پھلجڑیوں میں بھی خوب دلچسپی لی۔

دیوالی ایک قدیم ہندو تہوار ہے جو ہرسال موسم بہار میں منایا جاتا ہے۔ ہندو برادری دیوالی کی رات سے پہلے ہندو گھروں کی تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کرتی ہے۔عقیدے کے مطابق دولت و خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کے علاوہ پٹاخے جلائے جاتے ہیں۔ خوب دعوتوں اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیے جاتے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>