بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ دے دیا

نعیم الدین — فائل فوٹو

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کردیا اور اس میں انہوں نے بطور صدر عہدہ سنبھالنے سے لے کر آج تک بیلنس شیٹ کا تذکرہ کیا گیا۔

نعیم الدین کا اپنے استعفے میں کہنا ہے کہ 10 سال پہلے عہدہ سنبھالا توبینک میں سیاسی مداخلت اور کرپشن تھی اور بینک دیوالیہ تھا جب کہ اسے 17ارب روپے خسارےکا سامنا تھا۔

نعیم الدین نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ آج بینک کو 12 ارب 50 کروڑروپے سالانہ منافع کے ساتھ چھوڑے جارہا ہوں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>