کترینہ کیف ایلین ہیں اس سیارے کی نہیں لگتیں:عامر خان

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ سٹار عامرخان نے کترینہ کیف کو ایلین قرار دیدیا، کہتے ہیں وہ انہیں اس سیارے کی نہیں لگتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ثریا جان گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی آخر کترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کر لیتی ہیں، مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلین ہیں۔ جب میں نے ثریا جان گانے کے ڈانس سٹیپ دیکھے تو مجھے لگا کترینہ یہ نہیں کر پائیں گی لیکن انہوں نے بہت ہی بہترین اندازمیں رقص کیا، کترینہ بہت محنتی ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>