شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے، نئی بحث چھڑ گئی

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں یہ دوسرا بچہ تھا، جوڑے کو پہلی بھی ایک بیٹی تھی۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت نے بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد ہی اس کا نام مداحوں کو بتایا تھا۔

تاہم اب بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد اب میرا راجپوت نے مداحوں سے اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زین کپور کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہیلو ورلڈ۔

اداکار کی اہلیہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے فورا بعد ہی یہ وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد نے اسے لائیک کیا، جب کہ درجنوں افراد نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے۔

ساتھ ہی زین کپور کی پہلی تصویر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے۔

زین کپور کی تصویر پر سب سے پہلا کمنٹ شاہد کپور کے سوتیلے اشان کھاتر نے کیا۔

زین کپور کی تصویر پر کمنٹس کرنے والے افراد نے اسے اپنے والد کا ہم شکل قرار دیا۔

کچھ افراد نے لکھا کہ زین کپور دراصل جونیئر شاہد کپور ہیں، جب کہ کچھ افراد نے اسے اپنی والدہ کی طرح خوبصورت اور معصوم قرار دیا۔

انسٹاگرام پر متعدد اکاؤنٹس پر زین کپور، اس کی بڑی بہن اور شاہد کپور کے بچپن کی تصاویر شیئر کی گئیں اور ان سب میں موازنہ بھی کیا گیا۔

کچھ اکاؤنٹس پر زین کپور اور ان کے والدین کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھی موازنہ کیا گیا۔

زین کپور ان کا دوسرا بچہ ہے، جو رواں برس 6 ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>