حکومت عدالتی فیصلے کیساتھ کھڑی رہے گی، سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعظم

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے حکومت عدالتی فیصلے کے ساتھ کھڑی رہے گی، سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرپشن کے خلاف گفتگو کل ہوگی، غربت ختم کرنے کیلئے 10 دن میں پیکج دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب میں بادشاہت کا تصور بن چکا تھا، جنوبی پنجاب میں بھی بنیادی سہولتوں کی کمی ہے، عثمان بزدار کا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں بجلی نہیں، جنوبی پنجاب میں ترقی کیلئے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا۔ انہوں نے کہا احساس اور رحم کے بغیر معاشرہ نہیں بن سکتا، ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کا شکار ہیں، انسان اشرف المخلوقات ہے لیکن جب یہ گرتا ہے تو حیوان سے نیچے آ جاتا ہے، علامہ اقبال اور قائداعظم دنیا کے عظیم مفکرین میں سے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل کرنا ہے، 2 ڈھائی ماہ ملک کو بچانے میں نکل گئے، ابھی بہت کام کرنے ہیں، سو روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت میں آتے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کیے، ملک بحران سے نکل گیا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>