کرینہ کپور کو بھری تقریب میں بے عزتی کا سامنا

اداکارہ کرینہ کپور سے خفا بالی ووڈ کے صف اول ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے دیوالی پارٹی پر بے بو کو نظر انداز کرکے ان کی بے عزتی کردی۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ سپر ہٹ فلم’رام لیلا‘ میں سنجے لیلا بھنسالی دپیکا پڈوکون سے پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے ،

لیکن کرینہ کی جانب سے منع کرنے پر یہ کردار دپیکا کے حصے میں آگیا تاہم اس وقت سے سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے خفا ہیں۔ حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی اورکرینہ کپور کا ایک دیوالی پارٹی کے دوران آمنا سامنا ہوا تو بھنسالی کو دیکھ کر کرینہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گئیں، بھنسالی کرینہ کونظر انداز کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے بات کرتے رہے، سب کے سامنے نظر انداز کیے جانے اور بے عزتی ہونے پر کرینہ پریشان ہوگئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرینہ ’رام لیلا‘ کو منع کرنے کے بعد ایک بار پھر بھنسالی کی آنے والی فلم میں کام کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے بھنسالی کی فلم کے بدلے کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ سائن کرلی جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے مزید خفا ہوگئے اور یہی غصہ انہوں نے پارٹی میں کرینہ پر نکالا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>