بائیس اگست کی رات کاحساب دیا تو بہت مشکل ہوگی،خواجہ اظہار

ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ گوشوارے مانگنے والےاپنے گریبان میں جھانکیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے خواجہ اظہارالحسن نے ڈاکٹر فاروق ستار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے نام لئے بغیر کہا کہ میڈیا میں آکر اپنی بلاوجہ کی اہمیت کو اجاگر نہ کریں، جس دن حساب دینا شروع کردیا،بہت مشکل ہوجائے گی۔

انھوں نے فاروق ستار کو چیلنج کیا کہ پہلےاپنےگوشوارےسامنےلائیں۔ انھوں نے دہرایا کہ 22 اگست کی رات کا حساب دیا توبہت مشکل ہوگی۔ خواجہ اظہار نے زور دے کر کہا کہ میرا شمار ایم کیو ایم کے پاگل کارکنوں میں سے ہے،ان کارکنوں میں سےہوں جوپارٹی کوتقسیم نہیں ہونےدیں گے،ایم کیوایم سب نےملکر بچائی ہے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے معزول رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مجھ سے جان چھڑانے کی سازش بہت پہلےتیارکی گئی تھی،پارٹی پر کچھ لوگوں کا قبصہ ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی میں من پسند فیصلے ہورہے ہیں،کارکن سمجھ رہےہیں کہ تنظیم کونقصان ہورہا ہے۔

فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ رابطہ کمیٹی قبضہ گیروں کی وجہ سےاعتماد کھوچکی ہے،اعتماد کھونے پر انٹرا پارٹی الیکشن ہونےچاہیے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>