نصیر آباد میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کاسلسلہ تھم نہ سکا،آج پھر ایک واقعہ میں غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت 2افراد کوقتل کردیاگیا،رواں ماہ قتل ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے گوٹھ کھیا میں ملزم میردوست نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات فرزانہ بی بی اور اپنے کزن غلام مصطفی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر چھترپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مراد جمالی کی ہسپتال پہنچاگیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کوورثہ کے حوالے کردیاگیا۔پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی بھی شروع کردی ہے۔

اس سے قبل 3نومبر کو بھی نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ مغیم رند میں بھی غیرت کے نام پر مسمات نورخاتون اور محمد یوسف کو قتل کردیاگیاتھا،جب کہ رواں ماہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>