اسلام آباد میں میٹھی بولیاں بولنے والے پرندوں کا میلہ

گھروں میں پالنے والے پرندوں کی مانگ بھی کسی سے کم نہیں۔ رنگ برنگی چڑیاں، بلبل، تیتر،بٹیر اور طوطے پالنے والوں کے لئےاسلام آباد میں میلہ سجایا گیا۔

اسلام آباد میں پنچھی میلہ سجا تودیس بدیس کے پنکھ پکھیرو پالنے والوں کا جیسے تانتا ہی بندھ گیا۔میلے میں مکاؤ، سن گراؤن، کاک ٹیل،افریقن گرے،جاپانی چڑیا، آسٹریلین طوطوں سمیت درجن بھر سے زائد نسلیں اپنی ہی ترنگ میں نظر آئیں۔

دیسی طوطوں نے بھی میلے کی شان بڑھائی۔ ان پرندوں کی قیمت ہزاروں سے لاکھوں کے درمیان تھی۔پالنے والوں سے مانوس اور ان کی محبت کا دم بھرتے یہ پرندے گواہ تھے کہ بے زبان بھی محبت کی زبان ضرور سمجھتے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>