عثمان بزدار کے نام پر پارٹی ميں بھی مخالفت کا سامنا رہا،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہومز منصوبےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نام پر پارٹی میں بھی مخالفت کا سامنا رہا مگر میں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پنجاب میں وزیراعلیٰ کا بادشاہ جیسا تصور بن چکا تھا مگر ہم نے ایک پسماندہ علاقے سے وزیر اعلیٰ چُنا،عثمان بزدار کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بجلی تک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں شیلٹر ہومز کے لئے پانچ مقامات کا انتخاب کیا ہے اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا آج پہلا قدم ہے انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وسائل کی نہیں بلکہ احساس کی کمی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>