ہارلے ڈیوڈسن نے پہلی الیکٹرک موٹرسائیکل تیارکرلی

معروف کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے تقریبا 4 سال پہلے الیکٹرک موٹرسائیکل کا تصورپیش کیا تھا جواب حقیقت کی شکل دھارچکا ہے۔

رواں ہفتے اٹلی کے شہرمیلان میں ہونے والے ایک موٹرسائیکل شو میں ہارلے ڈیوڈسن کی جانب سے برانڈ نیو الیکٹرک موٹرسائیکل پیش کی گٗی جسے ’’لائیو وائر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

الیکٹرک موٹر کے ساتھ 17 انچ پہیہ، ایڈجسٹیبل سسپنشن، لیکوئیڈ کرسٹل ڈسپلے، بلیوٹوتھ کنیکٹویٹی کے علاوہ کمپنی کے وعدے کے مطابق تیزرفتاری بھی ہے اور یہ لائیووائر سڑکوں پر دوڑانے کیلئے بہترین ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی موٹرسائیکل میں کلچ ،گیئریا ان کی تبدیلی کا کوئی تصور نہیں، بس ایکسیلیٹر دبائیں اور تیزرفتاری پائیں۔

سال 2014 میں لائیووائرکا تصور پیش کیا گیا تھا جبکہ اسے اگلے سال سے فروخت کیلٗئے پیش کیا جائے گا۔ شوقین حضرات جنوری 2019 میں ایڈوانس بکنگ کروا سکتے ہیں۔

ہارلے ڈیوڈسن کو اگرلائیووائر کی کامیابی یقینی بنانی ہے توکوالٹی کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی ایسی رکھنی ہو گی جو نئی نسل کے اختیار میں ہو۔ تاحال اس الیکٹرک موٹرسائیکل کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>