عوام سےکئے وعدے،وفاقی حکومت سے رابطہ،نوٹیفیکشن

عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،بابر موسیٰ خیل

سما ڈیجیٹل

بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ عوامی خدمت موجودہ صوبائی حکومت کا منشور ہے۔ موسیٰ خیل شہر میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے ان کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق پورے کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے موسیٰ خیل اور شیرانی اضلاع پر مشتمل حلقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

بلوچستان حکومت کا مالی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

روزنامہ انتخاب

قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان کی صوبائی حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور جلد ہی بلوچستان حکومت کا ایک وفد اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا جس میں ان کو بلوچستان حکومت کی مالی حالت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کا ٹوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، بشریٰ رند

روزنامہ جنگ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترجمان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے معاون خصوصی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>