اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جب کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت12.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>