بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی

زخمیوں کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے: آئی ایس پی آر_ فائل فوٹو

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے 4 شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی شہریوں میں ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت شامل ہیں جن کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>