ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔ راولپنڈی کے درمیان نئی چلنے والی راولپنڈی ایکسپریس کوپانچ مزید اسٹیشنوں پر رکنے کی اجازت دے دی

ریلوے انتظامیہ نے لاہور ۔ راولپنڈی کے درمیان نئی چلنے والی راولپنڈی ایکسپریس کوپانچ مزید اسٹیشنوں پر رکنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہفتہ کو بیان کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس (109UP) لاہور سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر 10بجکر56منٹ پر گوجرنوالہ ، 11بجکر 25منٹ پر وزیرآباد، 11بجکر 43منٹ پر گجرات ، 12بجکر 03منٹ پر لالہ موسی ، 12بجکر 36منٹ پر جہلم ، 2بجکر 30منٹ پرچکلالہ اور 2بجکر 45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے یہ ٹرین راولپنڈی ایکسپریس (110DN)رات 8 بجے روانہ ہوکر 8بجکر 8منٹ پر چکلالہ ، رات 9بجکر 52منٹ پر جہلم ، رات 10بجکر 33منٹ پر لالہ موسی، رات 10بجکر 51منٹ گجرات، رات 11بجکر 9منٹ پر وزیر آباد، رات 11بجکر 36منٹ پر گوجرنوالہ اور رات 12بجکر 45منٹ پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>