شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر غصہ خفیہ رائے شماری میں نکلتا ہے، پرويز الہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اگر شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا تو غصہ خفیہ رائے شماری میں نکلتا ہے جس کا نقصان ہوتا ہے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیِ نے کہا کہ انٹرنل پارٹی میٹںگ میں گلے شکوے ہوتے ہیں اور ہمارا رکن اگر ہم سے بات نہیں کرے گا تو مسائل کس سے بیان کرے گا البتہ پارٹی ویڈیو باہر آنا ٹھیک نہیں ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں گلے شکوے ہی بیان ہوتے ہیں اور ملاقات میں طارق بشیر چیمہ اپنے حلقے میں مداخلت سے متعلق ایک پرانا شکوہ کر رہے تھے اور یہ ایک حلقہ نہیں بلکہ دو سے تین ہیں۔

وزیراعظم سے شکایت نہ کرنے کے سوال پر پرویز الہی نے کہا کہ ’’جو پہلے ہاتھ آگیا شکایت اس سے کر دی کیونکہ مسائل حل ہوں گے تو سیاسی اتحاد کو فائدہ ہوگا‘‘۔ انکا کہنا تھا کہ ہم مسائل کے نشاندہی اور اس حل میں مدد کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ چوہدری سروس سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور وزیراعلی عثمان بزدار کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

پرویز الہی نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ق سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کا پورا ساتھ دے رہی ہیں اور ہم پہلے بھی دے چکے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>