چوہدری سرور کو کنٹرول کریں، طارق بشیر چیمہ کا جہانگیر ترین سے شکوہ

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین سے شکوہ کیا ہے کہ ’’گورنر پنجاب چوہدری سروس کو کنٹرول کریں‘‘۔

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے یہ بات اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور صوبائی وزیر برائے کان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر کی موجودگی میں کی۔

میٹنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس بھی کی۔

طارق بشیر چیمہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو چلنے نہیں دینا۔

ویڈیو سے متعلق سماء سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں طاقت کا واحد مرکز ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کابینہ اور تمام صوبائی ممبران وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعمتاد کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>