لاہور کے شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ناقص گوشت کو قبضے میں لے لیا گیا جس کو تلف کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی — فوٹو:فائل

لاہور کے شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرا منڈی میں غیر قانونی ذبح خانہ سیل کردیا اور 2 ہزار کلو ناقص گوشت برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مذبح میں بیمار جانوروں کو ذبح کیا جاتا تھا، وہاں سے جعلی مہریں بھی برآمد کی ہیں جب کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>