پنجاب حکومت طرز حکومت میں جدید طریقہ کار اختیار کرے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس لاہور میں پنجاب میں وزیراعظم کے طرز حکومت اور عام آدمی کی زندگی میں واضح تبدیلی کے حوالے سے ویزن سے متعلق اجلاس میں اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم کی زیر نگرانی اور پنجاب حکومت کے زیر انتظام مختلف تجاویز اور ان پر عملدرآمد کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو طرز حکومت میں جدید طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے 100 دن کے اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>