بھارت بک میکرز کی بڑی مارکیٹ ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سماء کو انٹرویو میں بڑے انکشافات کردیئے، بتایا فکسنگ کرکٹ کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور بھارت بک میکنگ کی بڑی مارکیٹ ہے۔ یہ بھی واضح کردیا کہ بھارت بکیز کیخلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ فکسنگ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا، کہتے ہیں کہ کرکٹ کیلئے فکسنگ بہت بڑا خطرہ ہے، بھارت بک میکنگ کی بڑی مارکیٹ ہے، آئی سی سی کا صدر تھا تو بھارت سے اس پر بات کی تھی، تاہم وہ بکیز کیخلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماء کو انٹرویو میں بتایا کہ بھارت میں مغرب کے بڑے بڑے مفادات ہیں، احسان مانی کا تفصیلی انٹرویو پروگرام ’’اسپورٹس ایکشن‘‘ میں اتوار کی شام 5 بج کر 5 منٹ پر شر کیا جائے گا۔

انٹرویو میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019ء تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز احمد اورٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد ہی ہوںگے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>