کیویز کے خلاف زخمی ہونے والے امام کی طبیت خطرے سے باہر

نیوزی لینڈ کے دوسرے ون ڈے میں امام الحق باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جنہں فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بورڈ کے مطابق امام الحق اب خیریت سے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے پاکستانی کھلاڑی امام الحق اب خیرت سے ہیں ، گزشتہ روز میچ کے بعد سینئربیٹسمین شعیب ملک نے ٹوئٹر پر امام الحق کیساتھ تصویر شیئر کرکے بتایا کہ امام اب خیریت سے ہیں۔

پی سی بی نے بھی انجری کی اپ ڈیٹ دی اور کہا کہ امام کے تمام اسکین درست آئے ہیں اوروہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے، ساتھی کھلاڑی فخرزمان اور کپتان سرفرازبھی پریشان تھے جبکہ پرستاربھی فکرمند دکھائی دئیے سوشل میڈیا پردعائیں اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے دوسرے ون ڈے میں کیوی فاسٹ بالر فرگوسن کی خطرناک باونسر سے اوپنر امام الحق کے سرپرگیند لگی اور وہ وکٹ پرگرگئے تھے، فزیو نے فوری ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>