ويمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو شکست کا سامنا

پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز کرنے میں ناکام رہی، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو باون رنز سے شکست دے دی۔

ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ویسٹ انڈیز میں آغاز ہوگیا جہاں قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کرنا پڑا۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پرایک سوپینسٹھ رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، ہیلی اورمونی نے اڑتالیس ، اڑتالیس رنزاسکور کئے جبکہ پاکستان کی عالیہ ریاض اور نشرح سندھو نے دو دو وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکاررہی، بسمہ معروف چھبیس ،عمیمہ سہیل اورثناء میربیس بیس رنزبناسکیں، ٹیم آٹھ وکٹوں پرایک سوتیرہ رنزبناسکی، میچ باون رنزسے آسٹریلیا کے نام رہا۔

گرین شرٹس ایونٹ کا دوسرا میچ گیارہ نومبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>