عافیہ صدیقی یا شکیل آفریدی جیسے معاملات میں سودا بازی نہیں ہوتی، شاہ محمود

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ عافیہ صدیقی یا شکیل آفریدی جیسے معاملات میں سودا بازی نہیں ہو گی، انکا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی اگر باقی سزا پاکستان میں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں شکیل آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا، ہم کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کر سکتے، نیب آزاد ادارہ ہے، میری ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شخصیت سے نکل کر صوبے کی حمایت کریں۔

شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے، بھارت میں انتخابات کے باعث ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>