ملک میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت: سکردو، زیارت منفی 02اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>